اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محسن نقوی نے مزاروں کی توسیع اور تزئین و آرائش کی منظوری دیدی

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں مزاروں کی توسیع اور تزئین وآرائش کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا، صوبائی وزیر اوقاف اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا اور سیکرٹری کوآرڈینیشن ٹو سی ایم اجلاس میں شریک تھے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں مزارات کی توسیع اور تزئین وآرائش کے پروگرام کی منظوری دی، پہلے مرحلہ میں ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریزؒ، قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ، پاکپتن میں بابا فریدالدین گنج شکرؒ اور لاہور میں حضرت سید عزیزالدین پیر مکیؒ کے مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع ہوگی۔

تمام مزارات کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت اپ گریڈ کیا جائے گا اور زائرین کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی، نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے لنگرخانوں کے ساتھ لائبریری، سرائے، واش رومز سمیت دیگر ضروریات کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع سے متعلقہ امور فوری طے کئے جائیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جتنی جلد ممکن ہوسکے مزارات کی تزئین و آرائش اور توسیع کے پروگرام پر کام کا آغاز کیا جائے اور داتا دربار کی توسیع کے کام کو جلد شروع کیا جائے، بی بی پاکدامن کے مزار کی توسیع کے کام کو محرم الحرام سے قبل مکمل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے