اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کاآغاز،پرنسپل سیٹ کا ججز روسٹر جاری

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز ہوگیا، تعطیلات 3 جولائی سے 2 ستمبر تک جاری رہیں گی، تعطیلات کے دوران پرنسپل سیٹ پر 14 ججز کیسز کی سماعت کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ میں  14 سنگل اور 6 ڈویژن بینچ کیسز  سنیں گے، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا، جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نیب اور انسداد دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل بینچ تمام نوعیت کے کیسز سنے گا، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس انوار حسین  پر  مشتمل  بینچ بھی  تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس رسال حسن سید پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس علی ضیاء باجوہ پر مشتمل بینچ بھی  تشکیل دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے