03 Jul 2023
(لاہور نیوز) خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی۔
پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو آج بھی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کی سپیشل جج عبہر گل خان نے مقدمہ پر سماعت کی، عدالت نے خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے دوبارہ 17 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے پولیس کو مقدمے کا چالان تیار کرکے جمع کرانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔