اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عید الاضحٰی پر کتنی الائشیں ٹھکانے لگائیں؟ محکمہ بلدیات کی رپورٹ جاری

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر سے 1 لاکھ 81 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں محکمہ بلدیات پنجاب نے عید کے تینوں روز کی رپورٹ جاری کر دی۔

سیکرٹری بلدیات پرویز اقبال کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے روز 76 ہزار ٹن دوسرے روز 70 ہزار ٹن جبکہ تیسرے روز 40 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، کامیاب صفائی آپریشن پر ہمارے ورکرز شاباش اور مبارکباد کے مستحق ہیں، آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگا کر ماحول کو تعفن سے پاک رکھا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور لوکل گورنمنٹس کی کارکردگی شاندار رہی، اس آپریشن میں محکمہ بلدیات نے 6 ہزار اضافی مشینری اور 8 ہزار اضافی ورکرز تعینات کیے، عید کے تینوں روز 31 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں جن کو حل کرنے کی شرح 100 فیصد رہی۔

پرویز اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے لیے 812 نئی ڈمپنگ سائٹس بنائی گئیں، عید پر صفائی کا میگا پلان تیار کیا تھا جس پر کامیابی سے عملدرآمد کیا گیا، شہریوں کے تعاون سے عید کے تینوں روز آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے