اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ شرپسندوں کا ٹولہ ہے: رانا تنویر حسین

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم و رہنما مسلم لیگ ن رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ شرپسندوں کا ٹولہ ہے۔

رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ چار سالوں میں ہماری نوجوان نسلوں کے ذہنوں کو واش کیا، گالم گلوچ کو فروغ دیا، 9 مئی کو ہمارے شہداء کی بے حرمتی کی گئی، شہیدوں کے مجسموں کو توڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جو پی ٹی آئی چیئرمین نے کر دیا ہے کافی ہے، ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی لاکھ کوششوں کے باوجود شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے ادوار میں موٹروے، ایئرپورٹس بنائے، ہم نے ایٹمی دھماکے کئے، پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے چار سالہ دور میں ملک میں غیر شرعی روایات کو فروغ دیا، مسلم لیگ ن آئندہ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے