اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سے شروع

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی آج ( 2 جولائی) سے شروع ہوگی، جدہ ایئرپورٹ سے پہلی تین حج پروازوں کے ذریعے 693 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔

ترجمان مذہبی امور کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پہلی حج پروازیں جدہ سے کراچی، فیصل آباد اور اسلام آباد پہنچیں گی،  جدہ سے حج فلائٹ آپریشن 20 جولائی تک جاری رہے گا، حجاج کرام کی مکہ سے مدینہ روانگی کا آغاز 5 جولائی سے ہوگا، 38 ہزار حجاج کرام کو مدینہ منورہ بھجوایا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 2 اگست کو وطن واپس پہنچے گی۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیرمذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج مشن کی ٹیم نے بہت قلیل وقت میں بہتر انتظامات کئے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حج مشن بعد از حج بھی حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر سے بہتر کرے، مکہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کی ہر طرح سے خدمت کی جائے۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دی ہیں کہ حج مشن اگلے حج کیلئے ابھی سے تیاریاں شروع کر دے تاکہ اگلے سال عازمین کو بہتر رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے