اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.23 قیمت فروخت : 40.30
  • یورو قیمت خرید: 328.29 قیمت فروخت : 328.87
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.39 قیمت فروخت : 376.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.58 قیمت فروخت : 185.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.07 قیمت فروخت : 203.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.78 قیمت فروخت : 1.78
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.82 قیمت فروخت : 76.95
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.81 قیمت فروخت : 914.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455500 دس گرام : 390500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417539 دس گرام : 357956
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7050 دس گرام : 6051
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں، بلاول بھٹو

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں۔

اپنے پیغام میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا پوری امت مسلمہ کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ آج کا بابرکت دن دنیا بھر میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کا وسیلہ ثابت ہو۔ ہر پاکستانی کو آج یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنے وطن سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔ عید کی خوشیوں میں مستحق لوگوں کو بھی شامل کریں، جو آپ کی امداد و تعاون کے مستحق ہیں۔

 پی پی پی چیئرمین نے عید کے موقع پر مسلح افواج اور سویلین انتظامیہ کے شہدا کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی عوام کو بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے