اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چودھری عدنان کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے چودھری محمد عدنان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی خواہش تھی کہ چودھری نثار تحریک انصاف میں شامل ہو جائیں، انہوں نے کہا تھا کہ اداروں کیخلاف وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چودھری محمد عدنان نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ریاستی اداروں پر حملے کا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا،میں ان واقعات کی مذمت کرتا ہوں، جو جو بھی ملوث ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، میں نے 26 اپریل کو پی پی 11 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا تھا، ہمیں کینٹ سمیت راولپنڈی سے مینڈیٹ اس لئے ملا کہ ہم اداروں کے حمایتی تھے۔

سابق ایم پی اے نے کہا کہ 2018 میں لوگوں نے فوج کی محبت اور احترام میں ہمیں ووٹ دیا تھا، میں نے پارٹی کو سمجھایا تھا کہ بیانیہ سے آپ کھائی میں گر رہے ہیں، اداروں پر حملے کا جو منصوبہ راولپنڈی میں  بنایا گیا میں اس کا مخالف تھا،پاک فوج نے شہادتیں دے کر ملک پر آنچ نہیں آنے دی، میں آج بھی آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں، راولپنڈی شہر میں لینڈ مافیا کیخلاف لڑتا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کو قومی یکجہتی کیلئے ایک ہوکر آگے بڑھنا چاہیے، چودھری نثار میرے والد کے دوست ہیں، چودھری نثار کہتے ہیں کہ اداروں کیخلاف اگر وہ نواز شریف کے ساتھ نہیں تھے تو چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کیسے ہو سکتے ہیں، راولپنڈی شہر مسلم لیگ ن کا گڑھ تھا، پھر پی ٹی آئی وہاں مقبول ہو گئی، لوگوں نے جلاؤ گھیراؤ کی سیاست مسترد کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے