اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار، ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے: عبدالعلیم خان

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئی پارٹی بنانے کا فیصلہ سب دوستوں نے ملکر کیا، تحریک انصاف میں شامل لوگ نیا پاکستان بنانے میں چیئرمین کا ساتھ دینا چاہتے تھے اور سب نے اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کی۔

نجی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ میرا پرویز خٹک سے براہ راست رابطہ نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی سے بھی بات نہیں ہوئی، اسد عمر سے ملاقات ہوئی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت بھی دی، اسد عمر سیاست کرنا چاہیں گے تو ہماری پارٹی میں شامل ہو جائیں گے، میں نے سب کو دعوت دی ہے، نئی سوچ اور خوبصورت پاکستان کی کوشش کرنے والا پارٹی میں شامل ہو سکتا ہے۔

سابق سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہر اس شخص کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے دروازے کھلے ہیں جو 9 مئی میں ملوث نہیں تھا، عید کے بعد بہت سارے دوست ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے، زیادہ تر لوگ حلقوں اور دوستوں میں مشاورت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں 25 فیصد سے زائد لوگ ہمیں جوائن کر چکے جو لوگ علیحدہ ہوئے انہیں سیاست کرنے کیلئے پلیٹ فارم چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ساکھ نمل یونیورسٹی اور شوکت خانم کی وجہ سے تھی، نمل اور شوکت خانم دیکھ کر قوم چیئرمین پی ٹی آئی پر اعتبار کر بیٹھی، میں آج تک شوکت خانم کا سب سے بڑا ڈونر ہوں، شوکت خانم کے سی ای او فیصل سلطان پر اعتبار ہے، مجھے اعتماد ہے میرے پیسے بے ایمانی میں نہیں جا رہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا فیصلہ اپنی ذات کیلئے نہیں کیا تھا۔

عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ اپنے کاروبار کو تحفظ دینا ہوتا تو مسلم لیگ (ق) سے مسلم لیگ (ن) میں جاتا، چیئرمین پی ٹی آئی پرویز خٹک سے ناراض تھے، اسی لیے پنجاب میں بزدار اور کے پی کے میں محمود خان کو لگایا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھے آئندہ بھی بزدار کو وزیر اعلیٰ بناؤں گا، محمود خان کو نہیں جانتا لیکن عثمان بزدار کو اچھی طرح جانتا ہوں، عثمان بزدار نے جو کچھ پنجاب کے ساتھ کیا میں اس کا گواہ ہوں۔

استحکام پاکستان پارٹی کے صدر نے کہا کہ محمود خان نکما ہو سکتا ہے لیکن کرپٹ نہیں تھا، عثمان بزدار نکمےاور بے ایمان تھے، پنجاب میں عثمان بزدار کا کام ایک کلیکٹر کا تھا، وزیر اعلیٰ بن کر مال اکٹھا کرتے تھے، ڈی سی اور کمشنر لگانے کا ریٹ بھی مقرر کیا گیا تھا، پنجاب میں وہ سب کچھ ہوا جو اس سے پہلے کبھی نہیں سنا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کو سب معلوم تھا لیکن وہ ایسی کوئی چیز نہیں کر سکتے تھے جس کی گھر سے منظوری نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بے ایمانی کا بتانے والوں کو ہی ہٹا دیا، وہ لوگوں کو یقین دلاتے تھے کہ ایماندار لوگوں کو لاؤں گا، لوگوں کو اندازہ ہو رہا ہے جو انہوں نے کہا تھا سب اُلٹ ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کو اس وقت چھوڑا جب وہ حکمران تھے، انہوں نے لوگوں کی امید توڑی، ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں اب پھر اگلی باری مجھے دو، چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے