اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی کابینہ نے چار خلیجی ممالک کیلئے مویشی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہورنیوز) وفاقی کابینہ نے4 خلیجی ممالک کیلئے 16ہزار 750مویشی برآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی جانب سے زندہ جانوروں کی برآمد پرعائد پابندی میں خصوصی نرمی کی منظوری دے دی  گئی ہے ، مویشی قطر، یو اے ای ، کویت اور بحرین کی اہم شخصیات کیلئے برآمد کئے جائیں گے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت خارجہ کی سمری کی منظوری لے لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خلیجی ممالک کی اہم شخصیات کی درخواست پر کیا گیا، بکریاں، بھیڑیں ، اونٹ ، گائے ، بھینسیں اور بیل برآمد کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق قطرکےشیخ عبد اللہ بن خالد بن حماد التھانی کیلئے 4ہزارمویشی برآمد کئے جائیں گے، قطر کے شیخ محمد بن فیصل التھانی کیلئے3500مویشی اور شیخ فیصل بن نصر الثانی کیلئے2300مویشی برآمد کئے جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطر کے شیخ علی بن عبداللہ الثانی کیلئے 3ہزار مویشی برآمد کئے جائیں گے جبکہ یو اے ای کے شیخ احمد بن خالد القاسمی کیلئے2500 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بحرین کے شیخ محمد بن عیسٰی بن سلمان الخلیفہ کیلئے ایک ہزار مویشی جبکہ کویت کے شیخ عبدالعزیزجبرالحامد الصباح کیلئے450 مویشی برآمد کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے