اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا نے عید الاضحی کی مناسبت سے تیاریاں مکمل کر لیں

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) واسا نے عید الاضحی کی مناسبت سے تیاریاں مکمل کر لیں۔ عید کے تینوں روز پانی کی فراہمی کے اوقات کار بڑھا دیئے گئے۔

واسا لاہور نے عید الاضحی کے روز ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری کر دیئے۔ عید کے پہلے روز پہلا دورانیہ صبح 4 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہو گا۔ دوسرا دورانیہ دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 4 بجے تک مشتمل ہے۔ تیسرے دورانیے میں شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک ٹیوب ویل چلائے جائیں گے۔

عید کے دوسرے روز پہلا دورانیہ صبح 4 بجے سے دوپہر 10 بجے تک ہو گا۔ دوسرا دورانیہ دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 4 بجے جبکہ تیسرا دورانیہ شام 5 سے رات 9 بجے تک ہو گا۔

عید کے تیسرے روز پہلا دورانیہ صبح 5 بجے سے دوپہر 9 بجے تک ہو گا۔ دوسرا دورانیہ دوپہر 12 بجے سے دو پہر 2 بجے جبکہ تیسرا دورانیہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک ہو گا۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو ٹیوب ویل کے اوقات کار میں پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات کر دیں۔

عید الاضحٰی پر ڈرینوں میں نکاسی آب کے عمل کو بہتر بنانے کا منصوبہ بھی بنا لیا گیا۔ واسا نے ایل ڈبلیو ایم سی اور عوام کو ڈرینوں میں آلائشیں پھینکنے سے روک دیا۔

واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ عید پر شکایات ملیں کہ آلائشیں نالوں میں پھینکی جا رہی ہیں۔

واسا نے او اینڈ ایم ڈائریکٹرز کے لیے سیوریج سے متعلق ایس او پیز جاری کر دیئے۔ ڈائریکٹرز کی حدود میں سیوریج لائنوں پر مین ہولز کی موجودگی کے این او سی مانگ لیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے