اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ: وسیم اکرم قومی کی ٹیم کی فتح کیلئے پُرامید

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 1992ء کے بعد قومی ٹیم رواں سال بھارت میں دوسری مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔

لیجنڈری سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم  کا کہنا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑی فٹ اور فارم میں رہے تو قومی ٹیم  اس سال ورلڈکپ جیت کر دوسری مرتبہ ٹرافی ملک لا سکتی ہے۔پاکستان کی قیادت نمبر 1 کے ون ڈے بلے باز بابر اعظم کر رہے ہیں اور ان کی مدد کے لیے کھلاڑیوں کا تجربہ کار گروپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد رضوان، امام الحق اور فخر زمان اہم بلے بازوں میں شامل ہوں گے جبکہ پاکستان کے پاس زبردست فاسٹ باؤلنگ اٹیک  کیلئے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ  موجود ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان رواں برس ایک مرتبہ پھر ورلڈکپ جیت سکتا ہے ، ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو بھارت میں جن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا وہ بھی ان کی سابق ٹیم کے حق میں ہوں گے۔ ہمارے پاس ایک اچھا پہلو ہے، ایک بہت اچھا ون ڈے سائیڈ ہے اور اس کی قیادت جدید دور کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک بابر اعظم کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے