27 Jun 2023
(لاہور نیوز) روس سے خام تیل لے کر آنے والا دوسرا جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔
ترجمان کے پی ٹی کے مطابق روسی جہاز سے 56 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کی منتقلی کی جائے گی، منتقلی کا عمل رات گئے تک شروع ہونا متوقع ہے۔روسی جہاز سے تیل پاکستان ریفائنری کو منتقل کیا جائے گا، 11 جون کو روسی خام تیل کا پہلا جہاز 45 ہزار ٹن لے کر آیا تھا، پاکستان نے روس سے 1 لاکھ ٹن خام تیل خریدا تھا۔