اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

6 اہم سیاسی رہنماؤں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے 6 اہم سیاسی رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی۔

سیاسی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کی اشتعال انگیز سیاست خصوصاً 9 مئی کے واقعے کی مذمت کی۔

پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں سابق نائب صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب، سابق صدر لاہور، سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر اور امیدوار این اے 127 شبیر سیال، سابق جوائنٹ سیکرٹری لاہور امیدوار این اے 118 میاں سلمان شعیب، امیدوار پی پی 154 محمد علی خان شامل ہیں۔

پارٹی الیکشن سٹریٹجی پلانر، پی ٹی آئی الیکشن سیل کے سربراہ خرم قریشی، سابق صدر آئی ٹی ایف کرامت علی ، سابق پارٹی صدر کینٹ، امیدوار پی پی 155 میجر (ر) جاوید ضمیر نے بھی پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

پارٹی سے علیحدگی اختیار کرنے والوں کا کہنا تھا کہ وہ مزید کسی شرپسند پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے اس لیے وہ پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے