(ویب ڈیسک)آئندہ 2023-24 کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ سے ہونیوالی کٹوتی کی تفصیل جاری کردی گئی ۔
بجٹ میں تنخواہ دار افراد کے لیے ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جہاں قابل ٹیکس آمدنی 1,200,000 روپے سے زیادہ اور 2,400,000 روپے تک ہووہاں 12 لاکھ سے زائد آمدن پر 12.5 فیصدانکم ٹیکس جبکہ 15ہزار فکسڈ انکم ٹیکس دینا ہوگا۔
جہاں قابل ٹیکس آمدنی 2,400,000 روپے سے زیادہ ہو لیکن 3,600,000 روپے سے زیادہ نہ ہو وہاں 24 لاکھ سے زائد رقم پر 22.5 فیصد انکم ٹیکس جب کہ ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکسڈٹیکس ہوگا۔جہاں قابل ٹیکس آمدنی 3,600,000 روپےسےزیادہ ہو لیکن 6,000,000 روپے سے زیادہ نہ ہو، وہاں پر انکم ٹیکس کی شرح 405,000 روپے پلس 3,600,000 روپے سے زیادہ رقم کا 27.5 فیصد ہوگی۔
جہاں قابل ٹیکس آمدنی 6,000,000 روپے سے زیادہ ہو، ٹیکس کی شرح 1,095,000 روپے پلس 6,000,000 روپے سے زیادہ رقم کا 35 فیصد ہوگی۔ترمیم شدہ فنانس بل 2023 نے تنخواہ دار فرد کے علاوہ افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز (اے او پیز) کی آمدنی پر انکم ٹیکس میں بھی اضافہ کردیا ہے۔