اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر میں پام اور سویا بین آئل کی درآمدات کی کیا صورتحال ہے؟جانئے

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں پام اورسویا بین آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شماریات اور  سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات کا حجم 3.172 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں4 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال پام آئل کی درآمدات پر3.059 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا جبکہ  مئی میں پام آئل کی درآمدات پر327.70 ملین ڈالرکا زرمبادلہ صرف ہوا جو اپریل میں217.87 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 265.21 ملین ڈالر تھا، مالی سال2022 میں پام آئل کی درآمدات پر3.151 ارب ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سویا بین آئل کی درآمدات پر278.46 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28 فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویابین آئل کی درآمدات کاحجم 217.69 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی میں سویا بین آئل کی درآمدات پر 28.83 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جواپریل میں 16.83ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 94.13 ملین ڈالرتھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے