اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سپیشل اولمپکس : پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(ویب ڈیسک ) سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا جس کے بعد پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

پاکستان کے سفیر عابد نے سائیکلنگ ایونٹ کی 10 کلومیٹر دوڑ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیاجبکہ خواتین سائیکلنگ میں پاکستان کی مدیحہ طاہر نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

اس سے قبل پاکستان کے محمد لقمان نے سپیشل ورلڈ گیمز کی 100 میٹر ریس میں گولڈ میڈل حاصل کیا، محمد لقمان نے 100 میٹر ریس کافاصلہ15.21 سیکنڈز میں مکمل کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے لانگ جمپ میں بھی دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا ، پاکستان کے میر واعظ نے 3000میٹر ریس میں سلور میڈل جیتا، انہوں نے فاصلہ 10 منٹ اور 11 سیکنڈ میں مکمل کیا۔

پاورلفٹنگ میں حبیب اللہ نے 83 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں ڈیڈ لفٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ، انہوں نے اسکواٹ، بینچ پریس اور کمبائنڈ ویٹ میں بھی سلور میڈلز اپنے نام کیے۔

فیلڈ ہاکی کے مکس ایونٹ میں پاکستان نے برونز میڈل جیتا، تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پیراگوئے کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔

سوئمنگ کی 50 میٹر فری سٹائل میں پاکستان کے حسن پٹیل نے برونز میڈل جیت لیا جبکہ ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگل ایونٹ میں پاکستان کی سعدیہ جنید نے سلور میڈل جیتا۔

باسکٹ بال ایونٹ میں پاکستان یونیفائڈ مینز  نے پاکستان یونیفائڈ مکس کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کر لیا۔

سپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں سپیشل اولمپکس پاکستان (SOP) نے 87 کھلاڑیوں کو میدان میں اتارا ہے جن میں 33 خواتین اور 54 مرد شامل ہیں، تمام کھلاڑی 11 کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان ٹینس، ہاکی، پاور لفٹنگ، بوکس، فٹبال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، ایتھلیٹکس، سائیکلنگ اور تیراکی کے مقابلوں میں حصہ لے رہا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے