اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف آئی اے کی درخواست مسترد، پرویز الہٰی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ضلع کچہری لاہور میں پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت ہوئی،ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پراسیکیوشن نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ پرویز الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہے ہیں، شواہد موجود ہیں کہ محمد زمان نے پرویز الہی کے لیے منی لانڈرنگ کی، پرویز الہی اس وقت سپیکر پنجاب اسمبلی تھے پبلک آفس ہولڈر تھے۔

ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ پرویز الہٰی سے تفتیش درکار ہے، عدالت جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔ پرویز الہٰی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا  پرویز الہٰی کو سیاسی بنیادوں پر دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ ایف آئی اے نے پرویز الہٰی کو کروڑوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں گرفتار کیا ہے، پرویز الہٰی کو نئے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پرویز الہٰی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے