اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان کی آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ میں نرمی کی درخواست

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) وزارت خزانہ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 6 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی شرط میں نرمی کی درخواست کر دی، آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کی درخواست پر جائزہ کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان کی بھرپور کوششیں جاری ہیں، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مسلسل رابطے ہو رہے ہیں، قرض پروگرام کے معاملے پر آئندہ 2 روز میں بڑے بریک تھرو کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے بجٹ میں آئی ایم ایف کے تحفظات بھی دور کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، پاکستان نے 6 ارب ڈالر کی ایکسٹرنل فنانسنگ پر آئی ایم ایف کو ایک بار پھر ورکنگ فراہم کر دی اور اس پر آئی ایم ایف سے نرمی برتنے کی درخواست کر دی ہے۔

آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کی درخواست پر جائزہ کیلئے گرین سگنل دے دیا، 6 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں نرمی کی درخواست کے عوض مزید ٹیکس لگانے کی تیاری کی جا رہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں مزید 215 ارب روپے عوام سے وصول کرنے کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا گیا، اخراجات میں 85 ارب روپے کی کٹوتیاں کرنے کی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی۔

آئی ایم ایف نے ٹیکسٹائل شعبے کیلئے سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سبسڈی کم کر کے بجلی ٹیرف بڑھایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے