اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی عمر کے حوالے سے وضاحت کردی

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر و نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنی عمر کے حوالے سے وضاحت کر دی۔

شگفتہ کا کہنا تھا کہ ان کی عمر اس وقت 52 برس ہے وکی پیڈیا پر ان کی عمر غلط لکھی ہوئی ہے،(وکی پیڈیا پر ان کی عمر 63 برس لکھی گئی ہے)، ٹی وی پر ماضی میں اس طرح دکھایا جاتا تھا کہ وہ زائد العمر لگتی تھیں اور اس وقت انہیں اس بات پر غصہ آتا تھا۔

اداکارہ نے کہا ممکنہ طور پر انہیں کم عمری میں اچھے اور ماں بننے کے کرداروں کی وجہ سے زائد العمر دکھایا جاتا تھا اور وہ کیمرے میں 18 سال کی عمر میں بھی 25 سال کی لگتی تھیں۔

انہوں  نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شوبز میں مکمل طور پر آنے سے قبل انٹرنیشنل ایئرلائنز میں ایئرہوسٹس تھیں، پی ٹی وی کے ڈرامے "جانگلوس" سے انہوں نے محض 18 برس کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے شوبز انڈسٹری کو بہت ہی خوبصورت اور اچھی انڈسٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اپنی بیٹیوں بلکہ دوسری لڑکیوں کو بھی تجویز دیں گی کہ وہ لازمی طور پر اس انڈسٹری میں آئیں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں  نے "آنچ" جیسے ڈراموں میں منفرد کردار ادا کرکے نہ صرف اپنی عزت بنائی بلکہ والدین کا سر بھی فخر سے بلند کیا، دوسری لڑکیاں بھی اس طرح منظم منصوبہ بندی اور اپنی حدود کا تعین کرکے شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں اور وہ ایسے کردار ادا کریں جس پر ان کے والدین بھی فخر کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے