اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 406.00 زندہ مرغی
  • 588.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرموں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن تیز

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر پنجاب پولیس نے بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے کریک ڈاؤن تیز کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے رواں برس سنگین جرائم کا ارتکاب کر کے بیرون ملک مفرور یا فرار کی کوشش کرنے والے 86 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، بیرون ملک روانگی کیلئے ایئر پورٹ سے گرفتاری کے ساتھ ساتھ انٹرپول کی مدد سے 22 ممالک سے مذکورہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو امریکہ ، برطانیہ ، سویڈن ، آسٹریلیا، فرانس ، یونان ، ترکی ، اٹلی، جاپان ، ساؤتھ افریقہ، سپین اور پرتگال سے گرفتار کر کے پاکستان لایا گیا، ابوظبہی، بحرین ، دبئی ، ایران ، کویت، مسقط، عمان ، سعودی عرب ، شارجہ اور متحدہ عرب امارات سے بھی درجنوں اشتہاری گرفتار کیے گئے ۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے 21 سیالکوٹ ، 12 گوجرانوالہ،11 گجرات ، 11 وزیر آباد ، 5 نارووال ، 5 منڈی بہاؤالدین اور 5 سرگودھا پولیس جبکہ باقی دیگر اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے، یہ تمام اشتہاری قتل ،اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کا ارتکاب کر کے گزشتہ کئی برسوں سے مفرور تھے ۔

حکام کے مطابق پنجاب پولیس انٹرپول ، ایف آئی اے اور دیگر ممالک کی پولیس و قانونی اداروں کی معاونت سے اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لائی ہے، آئی جی پنجاب نے سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کا تعاقب جاری رکھا جائے، ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، اشتہاری مجرمان کے پاسپورٹس منسوخ کروائے جائیں، انٹرپول اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے تعاون سے جلد از جلد پابند سلاسل کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے