اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں پانی کم ہو رہا، کسان کم پانی والی فصلیں کاشت کریں: ماہرین

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان میں پانی کی قلت بڑھتی جارہی ہے، زرعی شعبے میں پانی کی دستیابی 800 مکعب میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ماہرین نے ڈرپ ایریگیشن سمیت آبپاشی کے جدید طریقوں، لیزرلینڈ لیونگ سمیت کم پانی سے زیادہ پیداوار کے حصول میں مدد دینے والے آلات کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پانی کی کمی سے متاثرہ علاقوں میں کاشتکاروں کو ایسی فصلیں کاشت کرنے کی ضرورت ہے جو کم پانی استعمال کرتی ہیں۔

سمارٹ ایگری کلچر کے فروغ اور زیر زمین پانی کی سطح اور کوالٹی کی جانچ کے لیے انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کی معاونت سے اوکاڑہ میں ایک پراجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے، انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے صحافیوں کو اوکاڑہ کا دورہ کروایا گیا اور اس منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ریسرچ فارم رینالہ خورد، ڈاکٹر حبیب اللہ حبیب کا کہنا ہے کلائیمیٹ سمارٹ ایگریکلچراورماحولیاتی آلودگی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی بڑھتی ہوئی قلت سے زرعی شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے ایسے آلات متعارف کرائے گئے ہیں جن کی مدد سے کم پانی کے ساتھ بھی اچھی پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ پانی کے ساتھ کھاد اور کاشت کاری کے دیگر عناصر کی یکساں فراہمی کے لیے بھی ٹیکنالوجی اب پاکستان میں دستیاب ہے۔

انہوں نے فصلوں کی کاشت سے پہلے زمین کی لیزر لیولنگ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طریقہ کار سے پانی کی طلب آدھی رہ جاتی ہے۔

انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے محقق ڈاکٹر جہانزیب مسعود چیمہ نے برطانیہ کے آبی گورننس کے پروگرام پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے ذریعے جدید آلات کو ضلع اوکاڑہ میں متعارف کرایا گیا ہے، جس سے زراعت کے شعبے میں پانی کے دانشمندانہ استعمال کو فروغ ملے گا اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا، مٹی میں نمی کو جانچنے کے جدید آلات زیر زمین پانی کی سطح اور معیار جانچنے کے کے لیے جدید سینسر لگائے ہیں۔ یہ جدید آلات کسانوں کو فصل میں پانی لگانے کے حوالے سے معلومات مہیا کرتا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر ریسوس زون اریگیشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال، محمد حسنین عباس کا کہنا تھا کہ لوئر باری دوآب کینال کا ٹیل ایریا جو کے تحصیل جہانیاں ڈسٹرکٹ خانیوال میں آتا ہے وہاں نہری پانی کی کمی ہے اور پانی کی کوالٹی بھی ناقص ہے ایسے کسان جو لوئرباری دوآب کینال کے ٹیل ایریا کے رہنے والے ہیں انہیں چاہیے کہ زراعت میں پانی کو محفوظ کرنے والے طریقے اختیار کریں تاکہ موجودہ دستیاب پانی سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کر سکیں، کسان ایسی فصلیں لگائیں جو کم پانی کے استعمال سے زیادہ پیداوار دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے