اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

گھریلو تشدد کو فروغ دینے والے ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے : نادیہ افغان

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے بدسلوکی پر مبنی ڈراموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

حال ہی میں نادیہ افغان ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سے جڑے مسائل اور ڈراموں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نادیہ افغان کا کہنا تھا کہ آج کل کے ڈراموں میں دکھایا جارہا ہے کہ لڑکا لڑکی کے پیچھے پاگل ہے کبیر سنگھ بنا پھر رہا ہے اور اس کے ساتھ زبردستی اور بد سلوکی کر کے محبت کا اظہار کر رہا ہے ایسی محبت کوئی محبت نہیں ہوتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کو فروغ دینے والے ایسے ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو غلط پیغام دے رہے ہیں۔

میزبان نے نادیہ سے سوال کیا کہ اگر انہیں ورلڈ ٹور پر جانا ہو تو وہ کس کے ساتھ جانا پسند کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے میرا جی کا نام لیا۔ نادیہ افغان نے کہا کہ وہ میرا جی سے بے حد محبت کرتی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی انسان ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے