اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چھٹی کے روز مویشی منڈیوں میں گہما گہمی، عوام کا جانور مہنگے ہونے کا شکوہ

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سنت ابراہیمی کی پیروی کے لئے چھٹی کے دن لاہور سمیت ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں گہما گہمی ہے لیکن جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

مویشی منڈی میں ایک سے بڑھ کر ایک جانور لایا گیا ہے، جانور بھی وی آئی پی ہیں تو ان کی قیمتیں بھی وی آئی پی ہیں۔

زندہ دلانِ لاہور کے باسیوں نے بھی اتوار کے دن قربانی کا جانور خریدنے کیلئے مویشی منڈیوں کا رخ کر لیا ہے۔ لاہور شہر کے مختلف مقامات پر قائم کردہ مویشی منڈیوں میں شہریوں اور بیوپاریوں کے درمیان بھاؤ تاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

مویشی منڈی کا رُخ کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں، اچھی گائے یا بکرا خریدنا مشکل ہوگیا ہے، جس جانور پر ہاتھ رکھتے ہیں بیوپاری بہت زیادہ پیسے مانگتے ہیں۔

دوسری جانب بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات جانوروں پر پڑ رہے ہیں، مویشیوں کے چارے کی قیمتیں بہت زیادہ ہوگئی ہیں اس کے علاوہ دور دراز سے جانور لانے پر کرایہ بھی بہت زیادہ خرچ ہوتا ہے، کھانے پینے کی چیزیں بھی بہت زیادہ مہنگی ہیں۔

چھریاں ٹوکے مہنگے

عید قرباں کیلئے شہریوں نے تیاریاں شروع کر دیں، چُھریاں اور ٹوکے تیز کروانے کے لئے دُکانوں کا رُخ کر لیا، کوئی پرانی چھریاں تیز کروا رہا ہے تو کوئی اس عید پر نئی چھری لینے کو تیار ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال چھریوں کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اثرات ان کے کاروبار پر بھی پڑے ہیں اس لئے چھریاں مہنگی کی گئیں، جیسے جیسے عید قریب آ رہی ہے، چھریوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے