اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سائنسدانوں نے بال دوبارہ اگانے والا مالیکیول دریافت کر لیا

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک سالماتی کیمیائی نظام دریافت کیا ہے جس سے بالوں کے خلیات کو تحریک دے کر دوبارہ ان کی افزائش کی جاسکتی ہے۔ توقع ہے کہ مردوزن میں گنج پن ختم کرنے کے لیے نئی تھراپی سامنے آسکیں گی۔

ماہرین نے ایک طریقہ کار دریافت کیا ہے جس کے تحت بوڑھے ہوتے ہوئے پگمنٹ بنانے والے خلیات کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ بال پیدا کرسکیں۔ یہ تحقیق جریدہ نیچر میں شائع ہوئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بال پیدا کرنے والے انتہائی باریک گڑھوں کو نیوائی کہا جاتا ہے جہاں بال اگانے میں اوسٹیوپونٹِن اور سی ڈی 44 مالیکیول اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ماہرین نے نوٹ کیا کہ رنگت (پگمنٹ) بنانے والے خلیات سگنل والے سالمات پیدا کرتے ہیں جنہیں اوسٹیوپونٹِن کہا جاتا ہے۔ کئی مواقع پر وہ جاگ جاتے ہیں اور سٹیم سیل بنانے لگتے ہیں۔ ان سٹیم سیل سے موٹے اور توانا بال نکلنے لگتے ہیں۔ یہ خلیات عموماً بے کار اور بوڑھے سمجھے جاتے ہیں جو پورے جسم کی بافتوں میں پائے جاتے ہیں۔ لیکن انہیں سٹیم سیل سے دوبارہ فعال کیا جاسکتا ہے۔ اور یہی عمل ماہرین نے ممکن کردکھایا ہے۔

ماہرین نے یہ طریقہ بے بال کے چوہوں پرآزمایا۔ جیسے ہی ان کے سٹیم سیل (خلیاتِ ساق) فعال ہوئے تو چوہوں کے بال نکلنا شروع ہوگئے اور اس کا ایک سلسلہ چلتا رہا۔ لیکن ایک مرتبہ خلیات سوئے رہے اور دوسری مرتبہ سرگرم ہوئے اور یہ سائیکل چلتا رہا۔

ماہرین نے پگمنٹ والے خلیات اور خلیاتِ ساق کے درمیان اس اہم رابطے کو دریافت کیا ہے اور توقع ہے کہ جلد یا بدیر اس سے انسان مستفید ہوسکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے