اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الہٰی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(لاہور نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں صدر تحریک انصاف و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کی ضمانت منظور کر لی گئی، عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے نے پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کیا، عدالت نے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔

واضح رہے کہ 20 جون کو اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی تھی، ایف آئی اے نے 20 جون کو ہی پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کا نیا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے کی جانب سے مقدمے میں کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے تھے، مقدمے کے متن میں کہا گیا تھا کہ مونس الہٰی نے اپنے والد چودھری پرویز الہٰی کی معاونت سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے