(لاہور نیوز) ہر گزرے دن کے ساتھ لاہور کی مویشی منڈیوں میں رونقیں بڑھنے لگیں، ایک سے بڑھ کر ایک خوبصور ت جانور توجہ کا مرکز ہیں۔
لاہور کی بڑی مویشی منڈی شاہ پور کانجراں میں ڈھولو بھولو، بادل ، بادشاہ اور شیرو کی دھوم مچی ہوئی ہے، ڈبل شیڈ والے ڈھولو اور بھولو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں، منڈی کا رخ کرنے والے بیلوں کی اس جوڑی کے حسن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔
قیمت کی بات کریں تو وہ بھی کچھ کم نہیں ہے، مالک 25 لاکھ سے کم پر کسی صورت راضی نہیں ہو رہا، مالک کا کہنا ہے کہ دیسی غذائیں کھلا کر ڈھولو اور بھولو کو سارا سال پالا ہے۔
منڈی میں جہاں ڈھولو اور بھولو نے اپنی خوبصورتی سے اپنا گرویدہ بنا رکھا ہے تو وہیں بادل اور بادشاہ کا راج بھی برقرار ہے، بھاری بھرکم سفید اور کالے رنگ کے بکروں نے اپنے قد کاٹھ کی وجہ سے منڈی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔