اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، درآمدات پر عائد تمام پابندیاں ختم

24 Jun 2023
24 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرتے ہوئے درآمدات (امپورٹس) پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی ہیں۔

سٹیٹ بینک نے امپورٹ پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا سرکلر جاری کرتے ہوئے بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے 6 ہزار سے زائد کنٹینرز ریلیز کرنے کے لیے بینکوں کو زرمبادلہ کی فراہمی کی اجازت دے دی۔

سٹیٹ بینک نے جاری سرکلر میں کہا ہے کہ سٹیٹ بینک کی جانب سے درآمدات پر عائد پابندیاں ختم کردی گئی ہیں، امپورٹ کے لیے زرمبادلہ کی فراہمی میں ترجیحی درآمدات کی شرط ختم کردی گئی ہے اب تمام درآمدات کے لیے بلاتفریق زرمبادلہ فراہم ہوگا، زرمبادلہ کے مجاز ڈیلرز کو تمام درآمدات کے لیے زرمبادلہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق فیصلہ سٹیک ہولڈرز کی تجاویز پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پرگروام کی مدت ختم ہونے میں ایک ہفتہ باقی ہے اور حکومت کی پوری کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کو راضی کیا جاسکے جس کے لیے درامدات پر عائد قدغن ختم کرنے کی آئی ایم ایف کی شرط بھی پوری کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے