اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بچوں کے علاج معالجے کیلئے جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے:محسن نقوی

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ چلڈرن ہسپتال ملتان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بچوں کے علاج معالجے کے لئے جدید ترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملتان چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا مختلف وارڈز میں زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی، محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ میں داخل مریض بچوں کے لواحقین سے علاج معالجے کی سہولیات بارے استفسار کیا۔

چلڈرن ہسپتال میں ایک بیڈ پر چار چار بچوں کے علاج پر تیمارداروں نے طبی سہولتوں کے فقدان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے، وزیراعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہرمریض بچے کا علاج علیحدہ بیڈ پر ہونا چاہیے، ہسپتال میں طبی سہولتوں کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تیمارداروں کے لئے بنی انتظار گاہوں کا بھی معائنہ کیا، انہوں نے انتظار گاہوں میں پنکھے اور ائیر کولر لگانے کی ہدایت کی، محسن نقوی انتظار گاہوں میں تیمار داروں کے ساتھ بیٹھ گئے، ان کے مسائل سنے اور حل کے لئے ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ آنے والے لوگوں کو انتظار گاہوں میں بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے