اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اچانک چلڈرن ہسپتال لاہور پہنچ گئے

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اچانک چلڈرن ہسپتال لاہور پہنچ گئے، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور ایم ڈی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ٹیپو سلطان بھی پہنچ گئے۔

ایم ڈی چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ٹیپو سلطان نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو معصوم بچوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں تمام وارڈز میں مجھے اے سی چاہئیں۔ انہوں نے ایم ڈی چلڈرن ہسپتال کو کل شام تک تمام وارڈز میں اے سی لگوانے کی ہدایت کی ۔

ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں ایچ ویک سسٹم مکمل فعال ہونا چاہئے، پورے چلڈرن ہسپتال میں الارم سسٹم نصب کیا جائے گا، چلڈرن ہسپتال میں اسلامک ایڈ کی جانب سے بنایا گیا یونٹ بھی جلد فعال کر دیں گے۔

نگران وزیر صحت نے مزید کہا کہ چلڈرن ہسپتال بچوں کے علاج کے حوالے سے پاکستان کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے خدمات حاصل ہیں، چلڈرن ہسپتال میں ایچ آر کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے