اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ایف بی آر کی کارروائی،معروف برانڈ کی اربوں کی ٹیکس چوری پکڑ لی

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایف بی آر نے اربوں روپے مالیت کی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث ملک کے ایک بڑے برانڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈیفالٹ سرچارج اور چوری کردہ ٹیکس کی مد میں ڈیڑھ ارب روپے کے لگ بھگ کی ریکوری کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو لاہور نے ملک کے ایک بہت بڑے برانڈ کی جانب سے اربوں روپے مالیت کی سیلز ٹیکس چوری کا سراغ لگا کر تحقیقات شروع کی تھیں۔

تحقیقات کے دوران مذکورہ ٹیکس دہندہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی سیلز ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا،جس پر نہ صرف چوری کردہ ایک ارب چالیس کروڑ روپے کی رقم ریکور کی گئی بلکہ دو کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کے لگ بھگ سرچارج و جرمانہ کی مد میں بھی ریکوری کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے