اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

طبی ماہرین کا گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہور نیوز) ہیٹ ویو، ہیٹ سٹروک اور سن برن سے پریشان شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے۔ طبی ماہرین نے گرمی سے بچاؤ کیلئے مختلف احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

شہر میں گرمی کی لہر بدستور جاری ہے۔ شدید گرمی کے باعث فلو، یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسڑو اور ہیضہ کی بیماریاں عام ہونے لگیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد ان بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہی ہے۔ جناح ہسپتال، میو ہسپتال، جنرل ہسپتال، سروسز اور گنگارام ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں مریضوں کا رش لگا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے میں میو ہسپتال میں گیسٹرو، ہیضہ، ہیٹ سٹروک، نزلہ، زکام کے 38 سو سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جناح ہسپتال میں 3 ہزار سے زائد ، سروسز ہسپتال میں 28 سو، گنگارام ہسپتال میں 24 سو کے قریب مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر 2 ہزار سے زائد مریض علاج معالجہ کیلئے جنرل ہسپتال پہنچے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد منیر نے بیماریوں میں اضافے کی وجہ شدید گرمی کو قرار دیا ہے۔

طبی ماہرین نے بیماریوں سے بچاؤ کیلئے غیر معیاری مشروبات اور خوراک سے پرہیز کرنے اور پانی ابال کر پینے کا مشورہ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے