اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی واقعات: سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ گرفتار

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری پر 9 مئی کو پرتشدد واقعات پر سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کرلیا گیا۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے نیب نے رینجرز کی بھاری نفری کی مدد سے حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرتشدد مظاہرے کئے گئے، عسکری، سرکاری اور نجی املاک پر حملے بھی کئے گئے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں تھانہ گدائی پولیس نے 9 مئی کے واقعات پر پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کیخلاف 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج ہے، انہیں آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ مخصوص نشست پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے