شہرکی خبریں
سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی ویریز کی ملاقات
21 Jun 2023
21 Jun 2023
(لاہور نیوز) ہالینڈ کی سفیر ہینی ڈی ویریز نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ڈچ سفیر اور حمزہ شہباز شریف کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور ہالینڈ کی سفیر کے درمیان پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
حمزہ شہباز نے ڈچ سفیر سے ملکی معاشی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی، حمزہ شہباز شریف نے ڈچ سفیر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط اور وسیع کرنے کی حکمت عملیوں پر بھی گفتگو کی گئی۔