اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سویلین کے ملٹری ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر، 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کرنے کیخلاف دائر درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کل صبح 11:45 بجے درخواستوں پر سماعت کرے گا، فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل کرنے کیخلاف درخواستیں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، اعتزاز احسن اور دیگر نے دائر کی تھیں۔

لارجر بینچ میں نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کیخلاف 4 درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے درخواستوں پر کوئی اعتراض بھی عائد نہیں کیا گیا، چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے درخواستوں کو نمبر لگانے کی منظوری دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے