اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جون کی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کر دیا

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(لاہور نیوز) جون کی گرمی نے شہریوں کو نڈھال کر دیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

جون کی گرمی اپنے جوبن پر آ گئی۔ سورج آگ برسانے لگا۔ درجہ حرارت بڑھنے سے شہری نڈھال ہونے لگے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ 24جون تک درجہ حرارت معمول سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ، نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ آج رات کے وقت لاہور سمیت دیگر شہروں میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

 ادھر لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں ساتویں نمبر پر چلا گیا۔ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 149 ریکارڈ کیا گیا۔ جوہرٹاؤن میں 153، ڈی ایچ اے فیز فائیو میں اے کیو آئی 92 رہا۔

طبی ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہری مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور سر کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے