21 Jun 2023
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں جنرل الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں۔
الیکشن کمیشن نے پوسٹل بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ شروع کروا دی ، ملک بھر کے لیے 19 لاکھ 15ہزار پانچ سو پوسٹل بیلٹ پیپر پرنٹ کرنے کاحکم جاری کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کیلئے 10لاکھ 26ہزار پوسٹل بیلٹ پیپر پرنٹ ہونگے ، پنجاب اسمبلی کیلئے 4لاکھ 45ہزار 5سو جبکہ سندھ اسمبلی کیلئے ایک لاکھ 95ہزار پوسٹل بیلٹ پیپر پرنٹ ہونگے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے ایک لاکھ 72ہزار 5سو پوسٹل بیلٹ پیپر، بلوچستان اسمبلی کیلئے 76ہزار 5سو پوسٹل بیلٹ پیپر پرنٹ ہونگے۔
پوسٹل بیلٹ پیپرز سرحدوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں اور اپنے شہروں سے دور تعینات سرکاری افسران و ملازمین کیلئے بھی پرنٹ ہو رہے ہیں ، یہ پوسٹل بیلٹ پیپر وہ معذورافراد بھی استعمال کر سکیں گے جو اپنی معذوری سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرینگے۔