21 Jun 2023
(لاہور نیوز) لاری اڈہ پولیس کی کاروائی، 3 مقدمات میں مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اشتہاری ملزم 85لاکھ روپے مالیت کے بوگس چیک کے تین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا،لاری اڈہ پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے روپوش اشتہاری کو گرفتار کیا، ملزم عرفان بوگس چیک اور فراڈ جیسے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔
مفرور اشتہاری کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کیا گیا۔ ایس ایچ او کے مطابق مقدمات میں مطلوب مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔