21 Jun 2023
(لاہور نیوز) سی آئی اے پولیس کے اغواء برائے تاوان سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں سرغنہ حسنین،عرفان اور اس کا ساتھی نعیم شامل ہیں۔ ڈی ایس پی میاں توقیر انجم نے بتایا کہ ملزمان شہریوں سے گن پوائنٹ پر راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے،ملزمان سے لاکھوں روپے کی نقدی،موبائل فون، 1عدد ٹریکٹر اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
ملزمان نے دوران تفتیش ٹریکٹر چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتیں کا اعتراف کر لیا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔