ایس پی اقبال ٹاؤن کا بی آئی ایس پی کے تحت تقسیم کیش کیلئے قائم مراکز کا جائزہ
(لاہور نیوز) ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیش کیلئے قائم مراکز کی سکیورٹی ڈیوٹی کا جائزہ لیا۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 2 مراکز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کیش تقسیم کیا جا رہا ہے، گورئمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد اور اسلامیہ ہائی سکول یتیم خانہ نواں کوٹ میں مراکز قائم ہیں۔
مقررشدہ مراکز پر ایس ڈی پی اوز، 20 کانسٹیبلز، 10 لیڈی کانسٹیبلز سمیت 32 پولیس افسران و جوان ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹر سمیت جدید آلات سے نگرانی کی جا رہی ہے۔
پولیس افسران اور جوان سکیورٹی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمت میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں۔
سپیشل اور بزرگ شہریوں کی مدد میں اقبال ٹاؤن ڈویژن کی پولیس پیش پیش ہے۔ ایس پی محمد عثمان ٹیپو نے خدمت خلق کے جذبے سے سرشار پولیس افسران و جوانوں کی کاوش کو سراہا۔