21 Jun 2023
(ویب ڈیسک) لاہور میں بارشوں کے باعث ڈینگی بڑھنے کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ نے رواں برس انسداد ڈینگی کارروائیوں اور مریضوں کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرلی ۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں ہاٹ سپاٹس کی تعداد 30 ہزار 444 ہو گئی،رواں سال ڈینگی کے 1058 مشتبہ کیسز سامنے آئے، کنفرم کیسز کی تعداد 69 ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے تین نئے کنفرم کیسز سامنےآئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں ڈینگی کے 47 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے،رواں سال 28 ہزار657 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔
ڈینگی ایس او پیزکی خلاف ورزی پر 27 ہزار 146 افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق قوانین پرعملدرآمد نہ کرنے پر 1294افراد کیخلاف مقدمات درج،60 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 637 کو نوٹس،63 کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔