اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دن کو سونا آپ کو ڈیمینشیا سے بچا سکتا ہے

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن کے وقت نیند کا لیا جانا بڑھاپے میں ڈیمینشیا سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن میں کی جانے والی تحقیق میں سائنس دانوں نے 40 سے 69 سال کی عمر کے درمیان 3 لاکھ 78 ہزار 932 برطانویوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا۔

جائزے میں یہ بات سامنے آئی کہ کچھ لوگ جینیاتی وجوہات کی بنا پر دن کے اوقات میں سو جاتے ہیں۔ اسکین بتاتے ہیں کہ دن میں سونے والوں کے دماغ 2.6 سے 6.5 برس کم عمر ہوتے ہیں۔

تحقیق کی سینئر مصنفہ ڈاکٹر وکٹوریا گارفیلڈ کے مطابق دن کی قلیل مدتی نیند کچھ لوگوں کے دماغ کی صحت برقرار رکھنے کے لیے مددگار ہوسکتی ہے۔ امید ہے یہ تحقیق دن میں سونے کے متعلق مختلف قیاس آرائیوں کو ختم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔

محققین کے مطابق دوپہر کے ابتدائی وقت میں 30 منٹ سے کم وقت کی نیند بہترین ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ عمل رات کو مناسب نیند نہ لینے کی صورت میں دماغ کو پہنچنے والے نقصان سے بچا سکتی ہے۔

گزشتہ برس کیے گئے ایک سروے کے مطابق ہر پانچ میں ایک برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدگی سے دن میں نیند لیتے ہیں، جن میں بوڑھے افراد کی شرح زیادہ ہے۔

سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 60 سال سے زائد عمر کے 27 فی صد افراد دن میں اکثر نیند لیتے تھے جبکہ 25 سال سے کم عمر افراد میں شرح 13 فی صد تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے