21 Jun 2023
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے جیلوں میں پڑھے لکھے قیدی ملزمان کو انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، مخصوص ویب سائٹ تک رسائی دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق جیل حکام کی طرف سے اس حوالے سے سسٹم بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے، انٹرنیٹ کے استعمال کیلئے سیکیورٹی کا فول پروف سسٹم بنایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور کی دونوں جیلوں میں 10 کمپیوٹرانسٹال کرکے رواں ہفتے منصوبے کا آغاز کردیا جائے گا، کیمپ جیل میں بچوں کی بیرک جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں کارپٹ فیکٹری میں کمپیوٹرنصب کرکے 22 ویب سائٹس تک رسائی دی جائے گی۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ لائبریری استعمال کرنے والے ملزمان اور تعلیم حاصل کرنے والے قیدیوں کو بھی انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی۔