اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

معمر افراد روزانہ اسپرین کھانے سے گریز کریں ورنہ ۔۔۔۔۔

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(ویب ڈیسک) ایک حالیہ تجزیے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم خوراک والی اسپرین کے استعمال سے صحت مند معمر افراد میں خون کی کمی جو کہ آئرن کی کمی سے منسلک ہوتی ہے، کے 20 فیصد اضافی کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور امریکا کے 15 محققین نے اینالز آف انٹرنل میڈیسن میں اپنے شائع کردہ نتائج میں اس بات کا تعین کیا کہ کم خوراک والی اسپرین فیریٹین (آئرن) کی سطح کو کم کرتی ہے جو کہ خون بنانے کا کلیدی جُز ہے۔

محققین نے بتایا کہ اسپرین خفیہ طور پر خون بہنے کے عمل (occult blood loss) سے خون کی کمی ہوتی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ہمارے علم کے مطابق یہ کم خوراک والی اسپرین کے استعمال کا خون کی کمی پر طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے اور اسکی روک تھام کا پہلا ٹرائل ہے۔

تجزیے میں آئرن کی کمی سے پیدا ہونے والی خون کی کمی کی علامات کا بھی اعادہ کیا گیا جس میں تھکاوٹ، کمزوری، چکر آنا، جلد کا پیلا ہونا اور ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہونا شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے