اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

بچوں میں پیٹ کے درد کو بالکل بھی نظرانداز نہ کریں، طبی ماہرین کا مشورہ

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(ویب ڈیسک) امریکی ڈاکٹروں نے اپنے ملک میں ایک سروے کے بعد کہا ہے کہ بچوں میں پیٹ کے دور کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیئے۔

یونیورسٹی آف مشی گن، ہسپتال نے کہا ہے کہ صرف امریکہ میں ہی چھ میں سے ایک بچہ مہینے میں کم ازکم ایک مرتبہ پیٹ کے درد کی شکایت کرتا ہے۔ سروے کے مطابق تین میں سے ایک والدین نے کہا کہ وہ مطمئن انداز میں اس کی وجوہ معلوم کرسکتے ہیں اور خود سے دوا دیتے ہیں۔ جبکہ بار بار درد کی صورت میں ہی ڈاکٹر سے رجوع کیا جاتا ہے۔

لیکن معلوم ہوا کہ پانچ میں سے دو والدین ایسے ہیں جو بچوں میں دردِ شکم کا احوال ڈاکٹر سے نہیں کہتے جو ایک غلط رحجان ہے۔

اس ضمن میں ڈاکٹر سوسن وولفورڈ کہتی ہیں کہ پیٹ کے درد کئی دیگر پیچیدگیوں کی وجہ بھی ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ییل یونیورسٹی کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی پورٹو زور دیتے ہیں کہ بار بار دردِ شکم اٹھنا ’معدے (بوویل) سنڈروم‘ کی وجہ ہوسکتا ہے۔ اس کا نتیجہ مجموعی دماغی صحت کی خرابی کی صورت میں بھی نمودار ہوسکتا ہے۔

سروے کے مطابق اکثر والدین اس ضمن میں اہل ڈاکٹر اور درست طریقہ علاج کی جانب متوجہ بھی نہیں ہوتے۔ وجہ یہ ہے کئ  معاملات میں درد کی شدید وجہ اپینڈیسائٹس، پیشاب کی نالی کے انفیکشن (یوٹی آئی)، ہرنیا اور دیگر پیچیدگیاں بھی ہوسکتی ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ بچے کو بار بار شدید اور تکلیف دہ دردِ شکم ہو تو فوری طور پر مجاز ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے