اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

معیاری کوکنگ آئل بھی کیسے اور کتنا استعمال کرنا چاہیے؟ ماہر غذا سے جانیے

21 Jun 2023
21 Jun 2023

(ویب ڈیسک) کھانا پکانے کیلئے کوکنگ آئل ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے اس کیلئے اس بات کا خیال رکھنا لازمی ہے کہ کون سا کوکنگ آئل صحت کیلئے مفید یا مضر صحت ہے۔

غیر معیاری کوکنگ آئل میں وہ اجزاء شامل ہوتے ہیں جن میں جراثیم شامل ہونے کا خطرہ بڑی حد تک موجود ہوتا ہے جو کینسر سمیت دیگر امراض کا باعث بنتا ہے۔

اس حوالے سے ماہر غذا ڈاکٹر عائشہ عباس نے تیل کے استعمال سے متعلق مفید اور اہم مشورے دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بد قسمتی سے ہمارے دسترخوانوں میں بہت ہی کم پکوان ایسے ہوتے ہیں جن میں تیل کا استعمال کم کیا جاتا ہے، اس کیلئے عوام کو اس بات سے آگاہ ہونا ضروری ہے کہ تیل کا زیادہ استعمال انتہائی مضر صحت ہے۔

ڈاکٹر عائشہ عباس کا کہنا تھا کہ کوشش کرنی چاہیے کہ کسی بھی چیز کو ڈیپ فرائی کے بجائے بہت کم تیل میں پکایا جائے اور اس کا متبادل طریقہ اختیار کیا جائے کڑھائی یا گہرے فرائینگ پین کے بجائے پھیلے ہوئے برتن میں فرائی کریں تاکہ تیل کم سے کم استعمال ہو۔

انہوں نے بتایا کہ کھانوں میں تڑکا لگانے کیلئے ان اجزاء کو بھون کر بھی ڈالا جاسکتا ہے، اس سے غذایت میں بالکل بھی کمی نہیں آئے گی۔ کسی بھی کھانے میں ایک کپ کی بجائے ایک سے دو چمچ تیل ڈالا جائے۔ تیل کا استعمال جتنا کم ہوگا اس سے بیماریوں سے بچاؤ کا امکان بھی زیادہ ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے