اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چودھری پرویز الہٰی کی رہائی ہائیکورٹ میں زیرِالتوا اپیل سے مشروط

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں اینٹی کرپشن عدالت نے 6 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلے میں اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کی رہائی ہائی کورٹ میں زیرِالتوا اپیل سے مشروط کر دی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ضمانت منظوری کا یہ حکم ہائی کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگا، اینٹی کرپشن کو کسی متاثرہ فریق نے شکایت نہیں کی، 300 بھرتیاں ہوئیں جن میں سے 12 بھرتیوں پر مقدمہ کیا گیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق پرویز الہٰی مختلف اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں، وہ اور رائے ممتاز سے کوئی ریکوری نہیں کرنی، پرویز الہٰی کی عمر 77 سال ہے اور انہیں جیل میں نہیں رکھنا چاہیے۔

عدالت نے کہا کہ پرویز الہٰی اور رائے ممتاز کی ضمانت منظور کرتی ہے، دونوں ملزمان 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں۔

قبل ازیں پرویز الہٰی ضمانت منظور ہونے کے بعد ایک نئی مشکل میں پھنس گئے۔ ایف آئی اے میں ان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ان کے خلاف مقدمہ اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں درج ہوا جس میں ان کے صاحبزادے مونس الہٰی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے