20 Jun 2023
(ویب ڈیسک)عالمی ادارہ صحت نے ایک سال کے دوران پاکستان میں مختلف بیماریوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک سال کے دوران ملیریا کے 7 لاکھ 8 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔ جون 2020ء سے جون 2023ء تک کورونا کے مجموعی طور پر 15 لاکھ 81 ہزار 196 کیسز سامنے آئے۔
رپورٹ کے مطابق جون 2022 سے 2023 تک ملیریا سے 51 اضلاع متاثر ہوئے۔ مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے ملیریا کے 7 لاکھ 8 ہزار 383 مریضوں میں سے مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔
اس عرصے کے دوران پاکستان میں 152 اضلاع میں خسرہ کے 7 ہزار 622 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 66 اموات بھی ہوئیں۔ ہیضے سے ملک کے 10 اضلاع متاثر ہوئے اور 9 ہزار 343 ٹیسٹ کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت پاکستان کے 431 ای پی آئی سنٹرز میں تعاون کر رہا ہے۔