اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاناما سکینڈل: پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاناما سکینڈل میں چودھری پرویز الہٰی اور چودھری مونس الہٰی کی کمپنیوں کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے چودھری پرویز الہٰی کے خلاف شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور چودھری مونس الہٰی کے خلاف فراڈ، منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ چودھری پرویز الہٰی اور چودھری مونس الہٰی نے 5 پاناما کمپنیوں میں اربوں روپے چھپائے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پاناما میں کمپنیاں خریدیں۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پاکستان سے پیسہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل ہونے کے شواہد موصول ہو گئے، چودھری مونس الہٰی نے اپنے فرنٹ مین جبران خان کے ذریعے کرپشن کی، مونس الٰہی نے کرپشن اور منی لانڈرنگ چودھری پرویز الہٰی کی معاونت سے کی، پرویز الہٰی گزشتہ 20 سال میں پنجاب اور قومی اسمبلی میں اہم عہدوں پر تعینات رہے۔

ایف آئی اے کے مطابق چودھری مونس الہٰی نے کرپشن اور رشوت ستانی سے کمائی گئی رقم کی لانڈرنگ کی، مونس الہٰی نے مختلف آف شور کمپنیز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی رقوم منتقل کی، مونس الہٰی تحقیقات کے خوف سے پہلے ہی ملک سے فرار ہے، مجوزہ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے