اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

اب گوگل لینس آپکو جلد کے امراض کی شناخت کرائے گا

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) اگر آپ اپنی جلد کی بدلتی ہوئی رنگت، زخم یا کسی داغ وغیرہ سے پریشان ہیں تو گوگل اس کیفیت میں آپ کی مدد کرسکتا ہے۔ اب گوگل لینس سے لی گئی تصویر سرچ کرکے آپ اس سے متعلق کیفیات یا امراض معلوم کرسکتے ہیں۔

یوں گوگل کے تحت ہم اپنی جلد کی صحت کا خیال رکھ سکتے ہیں اور کسی ممکنہ پریشانی سے نجات پا سکتے ہیں۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ آئی او ایس یا اینڈرائیڈ پر چلنے والے گوگل لینس سے جلد کی تصویر لے کر اپنی جلد کے ابھار یا ہونٹوں پر خراش، یا پھر ناخن کی بدلتی ہوئی رنگت کو سرچ کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بھیجتے ہی لینس اس سے ملتے جلتے نتائج ، تصاویر اور تفصیلات سامنے لے آتا ہے جس سے آپ اس کیفیت سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ گوگل زور دے کر کہتا ہے کہ سب سے اہم طریقہ کار معالج سے رجوع کرنا ہے کیونکہ حاصل ہونے والی معلومات نامکمل اور غلط بھی ہوسکتی ہیں۔ فی الحال امریکہ میں اس فیچر کو شروع کیا گیا ہے۔

گوگل جلد کی شناخت اور عوارض پر ایک عرصے سے کام کر رہا ہے اور 2021 میں جلد، بال اور ناخن کے احوال کے لیے گوگل نے سروے اور تصاویر کے ڈیٹا بیس سے مدد لینے کا ایک باقاعدہ پروگرام شروع کیا ہے۔

گوگل کے مطابق اس ضمن میں 288 بیماریوں، عارضوں اور کیفیات کی پیشگوئی کی جا سکتی ہے جن میں تین اہم نتائج 84 فیصد تک درست ہوسکتے ہیں۔ ان سب کے باوجود گوگل نے خبردار کیا ہے کہ یہ محض معلومات کے لیے ہے اور سب سے بہتر طریقہ ڈاکٹر سے رجوع کرنا ہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے